ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چنیوٹ ریاض حسین مارتھ کی ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے دفتر آمد اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین پیرز ادہ اقبال حسین، صدر چوہدری عثمان حیدر آرائیں کے علاوہ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے نائب صدر فاروق احمد راجھہ، نائب صدر کاشف سرور، سیکرٹری اطلاعات نشریات شیخ جہانگیر احمد چنیوٹی، فنانس سیکرٹری سرفراز حسین بھٹی کے علاوہ دیگر ایگزیکٹو ممبران رانا محمد عارف، ساجد فاروقی، لیاقت علی، ندیم قمر سے ملاقات کی اور دفتر آمد پر ان کو خوش آمدید کہا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ضلع چنیوٹ ریاض حسین مارتھ کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا کا کردار قابل تحسین ہیں صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں ضلع بھر میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے مل کر کام کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کا شعبہ مقدس ترین شعبہ ہے اور ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافی برادری کا کردار قابل تحسین ہے صحافی برداری کے ساتھ مل کر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کریں گے اس موقع پر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمیں پیر زادہ اقبال حسین نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض حسین مارتھ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔