اگرچہ یہ کوئی باقاعدہ تحقیق نہیں لیکن پہلی مرتبہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈپریشن اور فالج کے درمیان تعلق ہوسکتا ہے
الاباما(سچ نیوز)ایک عرصے سے ماہرین کہہ رہے ہیں کہ مایوسی، بے چینی اور ڈپریشن سے پورا جسم متاثرہوتا ہے ۔ اگر یہ عارضہ مستقل ہوجائے تو اس سے فالج سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ اگرچہ یہ تحقیق مشاہدے کی بنا پر کی گئی ہے لیکن اس کا ثبوت یہ ہے کہ ڈپریشن مستقل بنیادوں پر غیرصحتمندانہ طریقوں کو جنم دیتی ہے ۔ انسان ورزش چھوڑدیتا ہے ، پھر ذیابیطس اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے فالج کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ یہ تحقیق ورجینیا ہاروڈ نے کی ہے جو الاباما یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔ 9 برس میں انہوں نے دیکھا کہ ڈپریشن کی کیفیت فالج کو 39 فیصد تک بڑھادیتی ہے ۔ اس ضمن میں ڈاکٹروں کو مایوسی کے مریضوں پر بطورِ خاص توجہ دینی چاہیے ۔