مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز کی چہلم کے حوالے سے امن کامیٹی نوشہرو فیروز کے میمبران سے میٹنگ۔
ایس ایس پی آفیس نوشہرو فیروز میں ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز رائو بلال شاہد اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز جناب الطاف حسین لغاری کی زیر صدارت ضابط اخلاق چہلم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ میں امن کامیٹی میمبران اہل تشیع کی جانب سے زوار رحمت کھوکھر، انصار الحسن میمن، ڈاکٹر غلام شبیر میمن، اظہر علی کیریو، اختیار حسین شاھ اور میر غلام عابد ٹالپر نے شرکت کی۔
جماعت اہلسنت کی جانب سے مولانا عبدالرحمان ڈنگراج، قاری محمد حسن موروجو، بدرالدین میمن، مولوی عطاء اللہ بروہی، عبدالعلیم گھانگھرو اور سید حماد شاھ نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ صدرالدین اجن، نذیر احمد میمن اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
امن کامیٹی کے میمبران کے علاوہ ایس ڈی پی او نوشہرو فیروز سٹی اعجاز علی میمن، ایس ڈی پی مورو عبداللہ لاکھیر، ایس ڈی پی او کنڈیارو امداد علی سولنگی، ایس ڈی پی او محراب پور مخدوم غلام محمد، ڈی آئی بی انچارج عقیل احمد عباسی اور پولیس ترجمان شوکت کلو نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز جناب رائو بلال شاہد نے مخاطب ہوکر کہا کہ کوئی بھی مقرر یا خطیب اہلبیت ؓ اکرام، اصحابہ ؓ اکرام اور امام مہدی ؓ کی توہین نہیں کرے گا نہ ہی ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا،
اشتعال انگیز تقریر یا سوشل میڈیا پہ اس طرح کی پوسٹ پہ مکمل پابندی ہے۔
پُرامن ماحول کو برقرار رکھنے اور ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ہم نے آج کی میٹنگ رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے بھی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کی، اشتعال انگیزی، ناقابل اعتراف نعرہ یا نفرت والی حرکت کی تو انتظامیہ کو ان کے خلاف کاروائی کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔
ایس ایس پی نوشہرو فیروز جناب الطاف حسین لغاری نے کہا کہ آپ سب انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں، امن و امان کی صورتحال کو بہتر اور برقرار رکھنے کےلئے ہمارا ساتھ دیں۔
قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر کے خلاف ایکشن اٹھانے میں ہماری مدد کریں اور ایسے افراد کی نشاندہی کریں جو مذہب اور فرقیواریت کے نام پہ نفرت اور انتشار پھیلاتے ہیں۔