کئی عشرے سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے سوڈان حکومت اور باغی گروپوں نے امن معاہدے پر دستخط کر دئیے
خرطوم (سچ نیوز) اس موقع پر امن معاہدے کے ضامن چاڈ، قطر، مصر، افریقی یونین، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ معاہدے میں زمین کی ملکیت، مالی تاوان، اقتدار میں شراکت اور بے گھر افراد کی واپسی سمیت متعدد اہم مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے ، نیوز ایجنسی کے مطابق باغیوں کے دو اہم گروپوں نے امن معاہدے پر دستخط نہیں کئے جس کی وجہ سے امن عمل کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔