کابل(سچ نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان فوجی کے بظاہر اندرونی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔افغانستان میں نیٹو کے امدادی مشن نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ آور افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیو رٹی فورسز کا رکن تھا۔اس کو افغان فورسز نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔اس کی فائرنگ سے زخمی امریکی فوجی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کابل کے شمال میں واقع بگرام کے ہوائی اڈے پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے اور اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔بیان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے، تاہم فوری طور پر ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔