ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان نے کترینہ کیف کو ایلین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں اس سیارے کی نہیں لگتیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ثریا جان گانے میں کترینہ کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے مجھے سمجھ نہیں آتا آخرکترینہ اتنا اچھا ڈانس کیسے کرلیتی ہیں، مجھے تو وہ اس سیارے کی لگتی ہی نہیں وہ ایلین ہیں، جب میں نے ثریا جان گانے کے ڈانس سٹیپس دیکھے تو مجھے لگا کترینہ یہ نہیں کرپائیں گی لیکن انہوں نے بہت ہی بہترین اندازمیں رقص کیا، وہ بہت محنتی ہیں۔یہ پہلی بارنہیں کہ عامر نے کترینہ کے ڈانس کی تعریف کی ہوبلکہ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر وہ ان کی تعریف کرچکے ہیں۔ چند روز قبل ثریا جان گانے کی ریلیز کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کترینہ اتنا اچھا رقص کرتی ہیں کہ وہ دس سال میں بھی ان جیسا رقص نہیں کرسکتے اور اس سے پہلے بھی وہ کترینہ کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ دھوم3 کے وقت سے میرا کترینہ پر دل آیا ہوا ہے۔