ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’زیرو‘ میں اپنے کردار سے زیادہ انوشکا کا کردار پسند تھا اور وہ یہ کردار خود کرنا چاہتی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہ انوشکار شرما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ شاہ رخ خان، انوشکا شرما، کترینہ کیف اور فلم کے ہدایت کار آنند لال رائے فلم میں اپنے اپنے پسندیدہ کرداروں کے متعلق بات کرتے نظر آرہے ہیں۔فلم میں بوا سنگھ کا کردار نبھارہے ۔، ویڈیو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں اپنے کردار سے زیادہ کترینہ کیف کا کردار پسند تھا اور وہ خود یہ کردار کرنا چاہتے تھے۔ کترینہ کیف نے فلم میں ببیتا کماری نامی سپر سٹار کا کردار نبھایا ہے۔کترینہ کیف نے کہا کہ انہیں اپنے کردار سے زیادہ انوشکا کا کردار پسند تھا انہوں نے جب سکرپٹ میں اس کردار سے متعلق پڑھا تو وہ آنند لال رائے کے سامنے رو پڑیں کہ مجھے یہ کردار کرنے دیں، تاہم ان کے حصے میں ببیتا کماری کا کردار آیا۔ رپورٹ کے مطابق انوشکا نے فلم میں دماغی فالج میں مبتلا سائنسدان عافیہ یوسفزئی کا کردار نبھایا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے فلم میں اپنا پسندیدہ کردار بوا سنگھ کو قرار دیا جو شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ بوا سنگھ کا کردارکرنا چاہتی تھیں۔واضح رہے کہ مزاح، جذبات اور دلچسپ مکالمات سے بھرپور فلم ’زیرو‘ کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
Sach kab tak chhup sakta hain. Jaaniye abhi 😜 @iamsrk #KatrinaKaif @aanandlrai @RedChilliesEnt @cypplOfficial #ZeroKaSach pic.twitter.com/hrYcC7wo5b
— Anushka Sharma (@AnushkaSharma) November 5, 2018