ویلنگٹن (سچ نیوز )کرائسٹ چر چ حملوں میں مسلمانوں کی شہادتوں پر دنیا بھر کے ممالک اپنے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں ،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بھی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے ،اب انہوں نے فیس بک سے بھی جواب طلب کر لیا ہے ۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈآرڈن نے کہا ہے کہ وہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا فرمز بتائیں کہ دہشتگردی پر مبنی وڈیو کیسے وائرل ہوگئی؟۔انہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب دیا جائے کہ کیسے ایک دہشتگرد حملہ ”جس میں 50افراد شہیدہوجائیں“ آپکے پلیٹ فارم سے براہ راست نشر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں سے انہیں دیگر سوالات کے جوابات بھی درکارہیں اور اس سلسلے میں فیس بک کی چیف آپریٹنگ افسر شیرائل سینڈ برگ ان سے رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل نیوزی لینڈ میں ایک شخص نے نماز جمعہ کے دوران مسجد میں داخل ہو کر 49مسلمانوں کو شہید کردیا ۔