کرائسٹ چرچ(سچ نیوز)کرائسٹ چرچ میں مساجد میں ہونے والی دہشتگردی سے قبل حملہ آور کی جانب سے خط کی شکل میں ای میل لکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے جو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو حملے سے قبل موصول بھی ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز نے کہا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے حملے سے پہلے خط لکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے، حملہ آور نے مساجد پر حملے سے 10 منٹ قبل خط بھیجا تھا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ حملہ آور کاخط حملے سے 10 منٹ پہلے موصول ہوا تھا،حملہ آور نے 70 دیگر وزراءاور سیاستدانوں کو بھی خط بھیجا تھا۔ادھر سی این این کے مطابق حملے سے کچھ منٹ پہلے مسلح حملہ آور برینٹن کا 87 صفحات اور 16 ہزار الفاظ پر مشتمل ای میل نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو موصول ہوئی ، وہ غصےاور نفرت میں اقلیتوں ، مسلمانوں اور مہاجرین کو حملہ آور کہتا رہا اور کسی پچھتاوے کا اظہار نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور دو سال سے اس حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا ، اس نے ہدف کا انتخاب بھی کرلیا اور ہدف چننے کا یہ کام تین ماہ پہلے ہی کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں ملزم نے فائرنگ کرکے 49نمازیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔