غربت ، بےروزگاری ، مہنگاٸ نے عوام کا جینا محال کردیا
کراچی رپورٹ۔۔۔(بشریٰ جبیں جرنلسٹ ایم ایس سی ماس کام) نے کہا ہے کہ مہنگائی اور غربت نے عوام کا جینا محال کر دیا‘ حکومت تبدیلی کا نعرہ لگانے اور غلط معاشی اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششوں کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیتی تو آج ملک و قوم کی حالت اس قدر ابتر نہ ہوتی، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام پریشان ہیں نفسا نفسی کے اس عالم میں جہاں دو وقت کی روٹی حاصل کرنا مشکل ہو گئی ہے ایسے میں حکومت وقت کا فرض بنتا ہے کہ ایسے اقدامات کرے جس سے عوام کو ریلیف ملے، ہر طرف مہنگائی اور غربت کے ڈیرے ہیں ، امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے جبکہ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے کوئی غریبوں کا پرسان حال نہیں ہے حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے، پٹرول‘ آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر ہی رہیں اور اسکے ساتھ ساتھ سبزی اور دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں،تبدیلی کے خواب دیکھانے والوں نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہ دیا ۔ بلکہ عوام کی مشکلات میں بے حد اضافہ کرکے انہیں پریشان کر دیا ہے۔موجودہ حکومت نے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کا براحال ہے۔ حکومت کو چاٸیے کہ عوام کو سہولت مہیا کی جاۓ تاکہ غریب لوگوں کی روزی روٹی چل سکے۔۔۔۔۔۔۔