کراچی: (سچ نیوز) کراچی میں قائد آباد پل کے نیچے دو بم نصب تھے، ایک پھٹ نہیں سکا، بم لنچ باکس میں رکھا گیا، 500 گرام بارود استعمال کیا گیا، رپورٹ سی ٹی ڈی کو ارسال، دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔
جمعہ کو قائد آباد ميں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت سرکاري مدعيت ميں درج کر لیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے ایک بم کی تصاویر دنیا نیوز نے حاصل کر لیں۔
وزیر اعلی سندھ زخمیوں کی عیادت کے لیے جناح اسپتال پہنچے، کہتے ہیں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکوڈ نے بم دھماکے کی رپورٹ سی ٹی ڈی کودے دی۔ بتایا گیا بارودی مواد لنچ باکس میں رکھا گیا تھا جبکہ بم دیسی ساختہ اور ایکسپلوزو ڈیوائس کے ذریعے تیار کیا گیا۔ بم میں پانچ سو گرام کے قریب بارود استعمال ہوا۔
زخمی ہونے والے بارہ افراد میں سے دس کو طبی امداد دے کر روانہ کر دیا گیا تاہم ایک زخمی کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔