کسان بورڈ چنیوٹ اور نمبردار ایسو سی ایشن چنیوٹ کا چنیوٹ کے مقامی ہوٹل میں اجلاس اجلاس میں ضلع چنیوٹ کے تمام تکلیف دیہہ مساٸل پر مشترکہ جدو جہد کرنے پر اتفاق ۔۔۔۔اجلاس میں صدر کسان بورڈ چنیوٹ مہر سہرا ب خان لونا ملک محمد اشرف کھوکھر صدر نمبردار ایسوسی ایشن چنیوٹ مہر محمد مختار ساہمل اور میاں محمد عمر رضا کے علاوہ بہت سارے نمبردار شامل ہوٸے۔محمد عمر رضا نے کہا کہ ہمارا مشترکہ ضلع چنیوٹ کے مساٸل کیلٸے مل بیٹھنا نیک شگون ہے مہر محمد مختار ساہمل نے تجویز دی کہ جلد نماٸندہ اجلاس بلا کر مربوط پالیسی کا اعلان کیا جاٸے مہر سھراب لونا نے کہا اگلے ہفتے مشترکہ میٹنگ بھی ہو گی اسی روز پریس کانفرنس بھی ہوگی جس میں غریب مزدور کسان کے مساٸل حل کرنے کا لاٸح عمل دیا جاٸے گا