کسی بھی ملک کیلئے 23 فوجیوں کا ضیاع کسی سانحے سے کم نہیں۔محمد عبداللہ گل

جنہوں نے اپنا اج اپ کے کل کیلئے قربان کر دیا ان ہیروز کی تو قدر کریں۔ چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر

پشاور(نمائندہ وصال احمد)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مرحوم جنرل حمید گل کی فرزند و چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ گل نے کہا کہ کسی بھی ملک کیلئے 23 فوجیوں کا ضیاء کسی سانحے سے کم نہیں مگر جب بات پاکستان افواج کی ہو تو یہ بہت معمولی بات سمجھی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اپ سیاستدان سکون سے سیاست کریں مال بنائیں کرپشن کریں جلسے جلوس کریں پر خدارا جنہوں نے اپنا آج اپ کے کل کیلئے قربان کر دیا ان ہیروز کی قربانی کی تھوڑی سی تو قدر کر لیں چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ گل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں افواج پاکستان ہمارے وطن عزیز کے محافظ ہیں انکی قدر کرنی چاہئے۔

Exit mobile version