8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
اتوار, جون 22, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
کس دوست ملک میں مسلمانوں نے مسجد کی مسماری کےخلاف دھرنا دے رکھا ہے ، جان کر شائد آپ کویقین نہ آئے

کس دوست ملک میں مسلمانوں نے مسجد کی مسماری کےخلاف دھرنا دے رکھا ہے ، جان کر شائد آپ کویقین نہ آئے

کس دوست ملک میں مسلمانوں نے مسجد کی مسماری کےخلاف دھرنا دے رکھا ہے ، جان کر شائد آپ کویقین نہ آئے

11/08/2018
0 0
0
شئیرز
10
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ (سچ نیوز)ایک مغربی چینی علاقے میں سینکڑوں مسلمانوں نے ایک مسجد کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔ یہ مسلمان اس مسجد کے انہدام کے حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے مغربی نیم خود مختارعلاقے نِنگ شا کے ہوئی نسل کے مسلمانوں نے ایک مسجد کو مسمار کرنے کے مجوزہ حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ یہ مسجد اس علاقے میں اپنے میناروں اور گنبدوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔ اس کا انداز تعمیر مشرق وسطیٰ کی مساجد جیسا ہے۔

وائی ڑو شہر کی مشہور قدیمی جامعہ مسجد کو گرانے کا حکومتی نوٹس تین اگست کو جاری کیا گیا تھا۔ حکومت نے اس مسجد کی کمیٹی کو مطلع کیا تھا کہ تعمیر سے قبل اس مسجد کے لیے کوئی باضابطہ تعمیری اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا تھا۔

مسجد کی انتظامی کمیٹی اور شہری انتظامیہ کے درمیان اس حوالے سے بات چیت کے کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے تھے۔ انتظامی کمیٹی نے مسلمانوں کو تجویز دی ہے کہ مسجد کے گنبدوں کو مشرقِ وسطیٰ کی مساجد کی طرز کے بجائے چین میں پگوڈا کے دائرہ نما گنبدوں میں تبدیل کر دیا جائے۔ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے یہ تجویز قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

کئی مقامی لوگوں نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ اس مسجد کی انتظامی کمیٹی اور شہری انتظامیہ مزید مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ وائی ڑو شہر کے قریبی دیہات کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مقامی مسلمانوں کی ایک سماجی تنظیم نے یہ بھی بتایا کہ حکومت واضح طور پر اس مسجد کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کی خواہاں ہے اور اس کی تزئین اپنی مرضی کے مطابق چاہتی ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ مقامی مسلمانوں اور حکومت کے درمیان مسجد کے حوالے سے ایک مفاہمت ہو گئی ہے لیکن صورت حال ابھی پوری طور پر واضح نہیں ہے۔مبصرین کے مطابق چینی میں سرکاری طور پر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ عوام کو مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن حالیہ برسوں میں مسلم انتہا پسندی کے فروغ کے تناظر میں حکومت نے مسلم اکثریتی علاقوں میں سکیورٹی بڑھا رکھی ہے اور اس مناسبت سے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلم آبادی کو بھی سخت سکیورٹی انتظامات کا سامنا ہے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In