راولپنڈی: (سچ نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی ، انکا کہنا تھا کہ کشمیر اہم ترین تصفیہ طلب مسئلہ ہے، کسی بھی مہم جوئی کیخلاف دفاع کیلئے تیار ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے دورے کے موقع پر جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، کوئی بھی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر کا مسلہ آج بھی حل طلب ہے۔
آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ آزادی کی جدجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔