دی ہیگ(سچ نیوز)عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے ایڈہاک جج تصدیق جیلانی کی طبیعت ناساز ہونے پر نئے ایڈہاک جج کی تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیااور اٹارنی جنرل انور منصور خان کو اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت جاری ہے،پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل انور منصور خان نے پاکستان کے ایڈہاک جج تصدیق جیلانی کی طبیعت خراب ہونے پر نئے جج کی تعیناتی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایڈہاک جج تصدق کی طبیعت ناساز ہے،تصدق جیلانی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔اٹارنی جنرل نے درخواست کی کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارت کامستقل جج موجودجبکہ ہماراایڈہاک جج نہیں،عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ پاکستان کے نئے ایڈہاک جج کو تعینات کیا جائے اور نئے جج کو کیس کی مکمل جانچ پڑتال کیلئے وقت دیا جائے،امید ہے عالمی عدالت ہماری درخواست پر نظرثانی کرے گی ۔عالمی عدالت انصاف نے اٹارنی جنرل انور منصور کے دلائل سننے کے بعد نئے ایڈہاک جج کی تعیناتی پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔