لاہور (سچ نیوز )کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی ،پاکستان سے مشکوک بھارتی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے ضلع پارا چنار سے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ بھارتی شہری رام بہار افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا اور گرفتار ہونے والے اس شخص کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے ۔واضح رہے کہ 3مارچ 2016کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے کا اور بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں کا امن خراب کرنے کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے ۔