*مٹیاری*
*محمد کامران بھٹی**کمشنر حیدرآباد ڈویزن محمد عباس بلوچ برسات کے سبب ہونے والے نقصانات اور دریاۓ سندھ میں مسلسل پانی کا لیول اوپر ہونے کے بعد ضلع مٹیاری میں سے گذرنے والے بچاٶ بندوں شہروں اور دیہاتوں میں سے برساتی پانی کے نیکال اور صفاٸی کے کاموں کا جاٸزہ لینے کے لیے ضلعی مٹیاری کا دورہ کیا اور صورت حال کا جاٸزہ لیا ۔*
*کمشنر حیدرآباد ڈویزن نے بھٹ شاھ میں درگاہ حضرت شاھ عبدالطیف بھٹاٸی پر بھی حاضری بھری پھولوں کی چادر چڑھاٸی اور دعا مانگی ۔*تفصیل کے مطابق کمشنر حیدرآباد ڈویزن کا ضلع مٹیاری کا تفصیلی دورہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر چانڈیو نے کمشنر کو مٹیاری اڈیرو لال اسٹیشن ہالا بھٹ شاھ اور نیوسعیدآباد شہر اور دیہاتوں سے برساتی پانی کے نکال کے مطالق ضلعی حکومت کے انتظامات کے بارے میں بریفینگ دی ۔
ڈپٹی کمشنر نے بریفینگ میں بتایا کہ صوباٸی وزیر روینیو و رلیف اور فوکل پرسن رین ایمرجنسی مخدوم محبوب الزماں کی نگرانی میں ضلعی انتظامیا میونسپل ٹاٶن کمیٹی پبلک ہیلتھ کی طرف سے برسات روکتے ہی پانی کے نکال کو یقینی بنایا گیا ۔
ایکسیٸین آبپاشی زاہد حسین قریشی نے بتایا کہ دریا کے بچاء بندوں کی مظبوطی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گٸے ہیں ۔
دریا کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مگر خطرے کی کوٸی بات نہیں بھانوٹ اور ہالا پرانا کے بندوں پر خاص توجہ ہے پھتر مشینری اور دوسرے سامان سمیت آبپاشی عملا بندوں کی نگرانی کررہا ہے ۔
کمشنر حیدرآباد نے ضلعی انتظامیا مٹیاری کو آبپاشی عملے کے ساتھ چوبیس گھنٹے بندوں کی نگرانی کرنے سمیت برسات سے گھروں فصلوں اور دوسرے نقصانات کا سروے کر کے جلد رپورٹ دینے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ضلع کو آفت زدہ قرار دیا ہے برسات سے متاثر لوگوں کو رلیف دینے کے لیے تمام وساٸل بروۓ کار لاۓ جاۓ گے ۔
اس موقع پر ان کے ساتھ ڈی ایچ او مٹیاری یار محمد کھوسو ڈاٸریکٹر انفارمیشن محمد صابر کاکا ای سی ہالا تیمور الطاف میمن فوکل پرسن ڈاکٹر نظیر ملاح اور دیگر موجود تھے ۔