کوئٹہ: (سچ نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ڈی جی آئی کرائمز برانچ نعیم کاکڑ شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سابق ڈی آئی جی محمد نعیم کاکڑ کرائم برانچ اپنے گھر سے جونیئر اسسٹنٹ کالونی کی مسجد میں عشاء کی نماز کے لئے جا رہے تھے کہ مسجد کے گیٹ کے قریب ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
فائرنگ سے ڈی آئی جی ریٹائزڈ محمد نعیم شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر شوائد اکھٹے کئے۔