ممبئی(سچ نیوز) نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنی باتوں سے امیتابھ بچن کو اتنا ہنسایا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے فائنل کی شوٹنگ میں بطور مہمان شرکت کی۔شوکو دوران کپل شرما نے اپنی باتوں سے امیتابھ بچن کو خوب ہنسایا یہاں تک کہ ہنستے ہنستے بگ بی کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے اور امیتابھ بچن نے کپل سے شو میں بار بار آکر انہیں ہنسانے کی درخواست کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لمبے عرصے سے چھوٹی اسکرین سے غائب کامیڈین کپل شرما ان دنوں اپنی شادی کو لے کر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ کپل اگلے ماہ 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔