اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات کی خبریں ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہیں لیکن اب شاہ محمود قریشی نے ان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ عمران خان کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ لو گ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ”نیکی کراور ٹوئٹر پر ڈال“۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے آزاد امیدرواروں میں پیسہ تقسیم نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی عمران خان اس کی اجازت دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کپتان کا نائب کپتان ہوں اور وہ جہاں میری ڈیوٹی لگائیں گے میں کام کروں گا۔ آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد مرکز میں حکومت بنانے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔