نیو یارک (سچ نیوز) جنگ کے میدان میں پاکستان کی واضح برتری کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی امن کی پیشکش کے باعث انہیں امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے حلف اٹھانے سے بھارتی طیارے گرانے تک اور پھر پارلیمنٹ میں بھی امن کی بات کی اور بار بار بھارت کو مذاکرات کی راہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی امن کی خواہش امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن کو بھی بھاگئی۔امریکن کامیڈین نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اب امن کی طرف قدم بڑھانے کی باری مودی کی ہے۔جیریمی میکلیلن نے ایک اور ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ کیا ہم امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ سے امن کا نوبل انعام واپس لے کر اسے وزیر اعظم عمران خان کو نہیں دے سکتے؟۔امریکی کامیڈین کی یہ بات سوشل میڈیا صارفین کو بہت زیادہ پسند آئی اور لوگوں نے اس مطالبے کو ری ٹویٹ کرنا شروع کردیا۔ ان کی اس ٹویٹ کو اب تک 30 ہزار لوگوں نے لائک جبکہ 9600 سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔