کیلیفورنیا(سچ نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شمالی کیلیفورنیا سے مزید 14 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔کیلیفورنیا کے جنگلات اور آگ سے بچاو¿ محکمے کے ترجمان اسکاٹ میکلئن نے بتایا کہ 14 افراد کی لاشیں ریاستی دارالحکومت سیکرامنٹو کے شمال میں واقعے ایک قصبے پیراڈائز سے ملی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جلنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہےکیمپ فائر نے پیراڈائز کو سب سےزیادہ متاثر کیا ہے، قصبے میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ سے 6700 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں جسے کیلیفورنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ آگ کی وجہ سے اموات میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو آگ کو تاریخ کی خطرناک ترین آگ بنا سکتا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل پھیلتی ہوئی آگ کے باعث ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مغربی لاس اینجلس کے ہائی وے سے بھڑکنے والی آگ نے ساحلی علاقوں کا رخ کر لیا ہے، ملیبو کے صوبے میں بھی آگ سے کئی گھر متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ہواو¿ں کے باعث آگ بھجانے کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک لاکھ ایکٹر کے رقبے پر پھیلی آگ نے وسطی لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے تھاو¿زنڈز اوکس میں 40 میل کے رقبے پر 75000 گھروں کو متاثر کیا ہے۔