کیلیفورنیا کے شہر مڈوے میں ایک تالے نے خاتون کو اغوا ہونے سے بچا لیا
(سچ نیوز)کرائم آن لائن کے مطابق نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر خاتون کو یرغمال بنایا اور اُن کو اغوا کرنے کی کوشش کی مگر ایک تالے کی وجہ سے اُن کی زندگی محفوظ رہی۔معاملہ کچھ یوں ہوا کہ جمعے کے روز تالا ساز مڈ وے کے ایک گھر کے دروازے کا تالا تبدیل کرنے گیا تو اُس نے دیکھا کہ وہ خاتون جو اُسے تالا تبدیل کر انے کیلئے لے کر آئیں تھیں اُن کے قریب ایک شخص مستقل بیٹھا ہوا ہے اور وہ وہاں سے ہٹ نہیں رہا۔خاتون نے تالا ساز کو حالات سے آگاہ کرنے کیلئے اپنے ہاتھ پر پیغام لکھا جس پر پولیس ہیلپ لائن کا نمبر 911 درج کیا ہوا تھا۔ تالا ساز نے واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن پر دی۔ پولیس نے گھر میں موجود اغوا کار کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت 45 سالہ گرانٹ نیلسین کے نام سے ہوئی جو پہلے بھی اغوا کے الزام میں جیل کاٹ چکا ہے ۔