کینیڈا کیساتھ تنازع، پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہونے کا اعلان

اسلام آباد:   (سچ نیوز)  سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تنازع میں پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ سعودی عرب کے تنازع میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان ریاستوں کی خود مختاری اور دوسروں کے امور میں عدم مداخلت کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خود مختاری کا احترام اور امور میں عدم مداخلت کے قانون عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے مطابق ہیں۔ پاکستان او آئی سی سیکرٹری جنرل کے بیان سے اتفاق کرتا ہے۔ سعودی عرب کی خطہ اور عالمی سطح پر بڑی عزت ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

Exit mobile version