کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آزادی اظہار رائے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ یہ آزادی بغیر حدود و قیود کے نہیں ہو سکتی
مونٹریال(سچ نیوز) اس سے مختلف کمیونٹیز (برادریوں)کی بلاوجہ اور جب دل چاہے دل آزاری نہیں کی جانی چاہیے ۔بی بی سی کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے مزید کہا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دوسروں سے عزت سے پیش آئیں اور معاشرے اور اس دنیا میں موجود دوسرے لوگوں کی جب دل چاہے اور بلاوجہ دل آزادی نہ کریں۔