پشاور( اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کھلی کچہری سٹی کیپٹل گلبرگ پولیس اسٹیشن کے زیر اھتمام نوتھیہ پولیس چوکی نمبر 8 میں انعقاد کی گئی۔کھلی کیچری میں منشیات اور سود کی بری لعنت کے خلاف آگاہی دی گئی اس کھلی کیچری کی تقریب میں سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر و پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی ڈی ایس پی کینٹ شرقی جناب عنایت الرحمن خان،ایس ایچ او گلبرگ پولیس اسٹیشن اخترگل چوکی انچارج سب انسپکٹر افتخار خان و دیگر پولیس اہلکار،سابق ایم پی اے عارف یوسف، فیض اللّٰہ،نور زمان خان۔ ناظمین اسد اللّٰہ جان، ملک انیس و کونسلرز بازار صدور جمشید خان آفریدی ،ملک احسان اللّٰہ، عزیز خان و تاجروں اور سماجی کارکن الیاس آفریدی، ہدایت خان، پرویز اقبال مسیح حکیم کامران خان نقش بندی و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔