سی ٹی ایس پی کا امتحان پاس کر کے ڈیڑھ سال سے تعیناتی آرڈرز کے منتظر نو منتخب اساتذہ نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ریلیاں نکالی.
جھل مگسی: سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ نو منتخب اساتذہ اپنا حق نہ ملنے پر آخرکار سڑکوں پر نکل آئے, اساتذہ کو مستقبل کی نسلوں کا معمارسمجھا جاتا ہے لیکن آج وہی اساتذہ بینرز لئے سڑکوں پر کھڑے نظر آئے. اس موقع پر نو منتخب اساتذہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی، سیکرٹری ایجوکیشن، اور حکام بالا سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ اساتذہ کو جلد از جلد آرڈر دیکر تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیں.