*مٹیاری*
*ڈسٹرکٹ رپورٹر*
*محمد کامران بھٹی*
*رات گئے مٹیاری سے پیدل مولا علی کے قدم حیدرآباد جانے والے عزاداروں کے قافلے پر بڈھانی تھانے کے قریب کنٹیر چھڑ گیا 4افراد ہلاک 4زخمی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال حیدرآباد پہنچا دیا گیا*
*ایس ایس پی مٹیاری آصف احمد بگھیو بھی سول اسپتال حیدرآباد پہنچ گٸے*
بڈھانی تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے ٹوٹل پمپ کے قریب عزاداروں کا مٹیاری سے قدم گاہ مولا علی آنے والا پیدل قافلہ پر تیز رفتار کنٹینر نمبرTLQ485چھڑ گیا جس کے نتیجے میں قافلے میں شریک شاکر ولد نثار خاصخیلی، مسمات علیزان بنت فرید احمد خاصخیلی،مسمات زیبو زوجہ محمد بخش اور مسمات کنول زوجہ محمد جمن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں مٹیاری ہسپتال پہنچادی گئی جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد لایا گیا زخمیوں میں مسمات مہر النساء زوجہ جمن خاصخیلی،مسمات عروسہ بنت فرید احمد،خدا بخش ولد محمد صدیق اور ریاض علی ولد فرید علی خاصخیلی شامل ہیں ایس ایچ او بڈھانی انسپکٹر خادم حسین کے مطابق رات تقریبا ڈھائی بجے حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا پولیس نے کنٹینر ڈرائیور مجید احمد ولد غلام فرید بلوچ سکنہ جھنگ اور کلینر نوید شہزاد ولد غلام فرید بلوچ کو گرفتار کرکے کنٹینر تحویل میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب حادثے میں فوت ہونے والے عزاداروں کی نماز جنازہ سخی ہاشم شاھ میں ادا کی گٸی ۔