ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون تک کسی کو بھی رسائی نہیں دے سکتیں کیونکہ اس میں موجود معلومات انہیں بہت زیادہ مہنگی پڑ سکتی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے موبائل فون میں 16 ہزار 547 تصاویر موجود ہیں۔ سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا ٹرولز کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔اداکار ارباز خان کے پروگرام ’پنچ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی پسند نہیں ہے اور آپ اس سے نفرت کرتے ہو تو اس کا فالو ہی کیوں کرتے ہوبھائی؟ کیا صرف کمنٹ کرنے کیلئے فالو کرتے ہو ، کیا آپ کے پاس اتنا فارغ ٹائم ہے۔ ہمارے کلچر کے سارے رکھوالے انسٹاگرام پر ہی بیٹھے ہیں ، یہ وہی لوگ ہیں جو غیر ملکی اداکاراﺅں کو نہ صرف فالو کرتے ہیں بلکہ ان کی بکنی والی تصاویر کو بھی لائک کرتے ہیں، یہ ایسے لوگ ہیں جن کی نہ کوئی شناخت ہے اور نہ ہی کوئی پہچان ہے، جیسا سوشل میڈیا پر کہا جاتا ہے اگر میرے سامنے کوئی یہ بولے تو اس کو 2 مکے دے ماروں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ جتنی مرضی مہنگی گاڑی ہو وہ دینے کو تیار ہیں لیکن کسی کو اپنے موبائل فون کی مکمل رسائی نہیں دے سکتیں کیونکہ موبائل چاہے سستا ہے لیکن اس میں موجود معلومات انہیں بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے موبائل فون میں 16 ہزار 547 تصاویر موجود ہیں۔سوناکشی سنہا نے ’بھابھی‘ پکارنے پر ورون دھون کو پاگل قرار دیا۔ خیال رہے کہ اداکار ورون دھون نے انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا کو بھابھی کہا تھا جس کے بعد خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں کہ اداکارہ کی اداکار ادیتیہ رائے کپور کے ساتھ شادی ہوسکتی ہے۔