لاہور(سچ نیوز) ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات روز مرہ استعمال کی اشیا ء پر بھی پڑھنے لگے،گزشتہ ہفتے 23اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے 23اشیا ء مہنگی ہوئیں ۔
سب سے زیادہ اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں ہوا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 13فیصد تک اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ چینی، گوشت، انڈے، سرسوں کا تیل، سرخ مرچ، چاول، گندم، گھی او ایل پی جی کے سلنڈر بھی مہنگی ہونے والی اشیا ء میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چند اشیا ء کی قیمتوں میں کمی بھی واقع ہوئی ہے جس میں سب سے زیادہ چکن کی قیمت میں کمی ہوئی ۔ کیلا، ٹماٹر، پیاز، لہسن اور آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔