گستاخانہ خاکوں کا معاملہ ، اقوام متحدہ نے بھی تشویش کا اظہار کردیا

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ ، اقوام متحدہ نے بھی تشویش کا اظہار کردیا

نیویارک( سچ نیوز )اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے نمائندہ اعلی مگیل اینجل موراتینو نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر  بڑھتی ہوئی کشیدگی  اور بے چینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق انہوں نےکہاکہ دنیامیں امن اوربھاری چارے کی فضا پیدا کرنے کیلئے مذاہب کا باہمی احترام بہت ضروری ہے، مذاہب اور مقدس شخصیات کی توہین سے سوسائٹی میں منافرت اور شدت پسندی کو بڑھاوا ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار کا استعمال اس انداز میں ہونا چاہیے جس میں مذاہب، ان کی تعلیمات اور اصولوں کا احترام بھی ملحوظ رکھا گیا ہو۔

Exit mobile version