راولپنڈی (سچ نیوز) پشتو کی معروف گلوکارہ نازیہ اقبال کے بھائی کو اپنی ہی بھانجیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔ملزم افتخار علی کے خلاف گزشتہ برس گلوکارہ نازیہ اقبال نے تھانہ روات میں مقدمہ درج کرایا تھاجس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کا اپنا چھوٹا بھائی ان کی صاحبزادیوں کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے۔ راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر اسلم نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو جرمانے اور سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ملزم کو سزا ملنے کے بعد گلوکارہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں جرمانے کی ضرورت نہیں ، انہیں انصاف مل گیا ہے جس پر وہ اللہ کی شکر گزار ہیں۔