گورنرکاعہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیاگیا:امیرمحمدخان

گورنرکاعہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیاگیا:امیرمحمدخان

کو ئٹہ(سچ نیوز)ڈاکٹرامیرمحمدخان نے کہا ہے کہ گورنرکاعہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی ہے، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیاگیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کاشکرگزارہوں جنہوں نے عہدے کے لیے نامزدکیا ہے، میرے خلاف کوئی ایف آئی آر یا کیس نہیں ہے، یہ ضرورکہاہے نیب کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرے پھر حلف اٹھاﺅں گا، سوموارکوسرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعدحلف اٹھاوں گا،عمران خان کااحترام میرے لیے ہرچیزسے بالاترہے، میرے پیغام کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے، وزیراعظم اوردوستوں کے اعتمادکوٹھیس نہیں پہنچاو¿ں گا، گورنرکاعہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی ہے۔

Exit mobile version