جلال آباد(سچ نیوز) پاکستان نے افغانستان کے صوبے جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ بند کر دیا اس حوالے سے وزارت خارجہ افغان حکومت کو قونصل خانہ بند کرنے کے حوالے سے خط لکھ دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے جلال آباد میں قونصل خانہ بندکردیا، وزارت خارجہ نے افغان حکومت کوقونصل خانہ بندکرنے سے متعلق خط لکھ دیا ،جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا،افغانستان کے مقامی حکام بھی پاکستان کے قونصل خانہ کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے ،کابل میں پاکستانی سفارت خانہ نے واقعے سے متعلق افغان دفترخارجہ کواحتجاج بھی رکارڈ کرایا۔
اس حوالے سے جب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل سے واقعے کے متعلق رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں ا س واقعے کا ابھی تک کوئی علم نہیں۔
اس حوالے سے کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے قونصل خانہ بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہننگرہارکےگورنرکی پاکستانی قونصل خانےکےامورمیں مداخلت افسوسناک ہے،قونصل خانےکےمعاملات میں مداخلت ویانہ کنونشن کی خلاف ورزی ہے،افغان حکومت کومعاملے سے آگاہ کردیا گیاہے،گورنرننگر ہارکو قونصل خانہ کے امورمیں مداخلت سے روکا جائے،افغان حکومت جلال آباد میں قونصل خانے کی سیکیورٹی یقینی بنائے،جب تک سکیورٹی کے تسلی بخش اقدامات نہیں ہو جاتے تب تک ننگرہارمیں قونصل خانہ بندرہے گا۔