لاہور(سچ نیوز)پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔
پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک میں جشن، ہر چہرے پر خوشی اور فضا میں ملی نغموں کی گونج ہے وہیں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا ہے۔گوگل کے ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آرہا ہے، اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔