اسلام آباد: (سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں نو مسلم لڑکیوں کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ایس پی خاتون افسر لڑکیوں کے ساتھ رکھی جائے۔
نو مسلم بہنوں کے تحفظ فراہمی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نو مسلم بہنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ان کی جان کو بھی خطرہ ہے، میری موکلان نے قانون کے مطابق اسلام قبول کیا، میڈیا میں دونوں بہنوں کے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔
اسلام آبا ہائیکورٹ نے تحقیقات تک دونوں بہنوں کو دار الامان میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا دونوں بہنوں کے شوہر اسلام آباد انتظامیہ کے مہمان ہوں گے، اقلیتوں کے حقوق سے متعلق اسلامی تعلیمات کو بھی دیکھنا ہے۔ نو مسلم بہنیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حوالے کر دی گئیں۔