کراچی(سچ نیوز)بھوتوں اور چڑیلوں کا تہوار یعنی ہالووین اہل مغرب تو صدیوں سے منا رہے ہیں مگر اب ہمارے ہاں بھی کچھ طبقات کو یہ تہوار منانے کا شوق ہو چلا ہے۔ خصوصاً شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگ ہالووین کے موقع پر خود کو بھوت یا چڑیل بنانا بہت پسند کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان میں سے ایک معروف اداکارہ عائشہ عمر بھی ہیں، جنہوں نے ہالووین کا تہوار منایا، مگر کچھ ایسے انداز میں کہ سوشل میڈیا صارفین ڈرنے کی بجائے مشتعل ہو گئے ہیں۔عائشہ عمر کی ہالووین پارٹی کی تصاویر سامنے آنے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین تو بہت ہی برہم ہوئے ہیں اور اپنے غصے کا اظہار ان کی تصاویر پر جلے کٹے کمنٹس کی صورت میں کررہے ہیں۔ ایک صاحب نے اپنے سخت جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”کیا ہوگیا ہے پاکستانی اداکاراﺅں کو؟ حد درجے کی بے غیرتی پھیلارہی ہیں۔“
ایک اور نے عائشہ عمر کی شکل و صورت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ”میک اپ اتار دیتی تو ہالووین لُک خود ہی آجاتی، بیچاری، اتنا تکلف کیا۔“کسی اور نے فحاشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ ہالووین ہے یا فاحشاﺅں کا دن؟“