ہاکی ورلڈ کپ تیاری، گلوکار شفقت امانت کیمپ پہنچ گئے

لاہور: (سچ نیوز)  ویسے تو ہاکی کھلاڑی خود بھی سٹارز ہیں مگر آج ان کے درمیان ایسے ستارے آئے جنہوں نے تربیتی کیمپ کو چار چاند لگا دئیے۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار شفقت امانت علی کو دیکھ کھلاڑی بھی پرجوش ہو گے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پسینہ بہاتے ان کھلاڑیوں کو آج پانچواں روز ہے مگر آج کے دن ٹیم منجمنٹ کی جانب سے ان کے لئے سرپرائز رکھا گیا۔ تمام کھلاڑی شفقت امانت علی کی آواز کے فین ہیں اور مہمان گلوکار شفقت دکھانے کیمپ میں پہنچے۔ حوصلہ افزائی کے لئیے ترانہ بھی گایا۔

بدلے میں شفقت امانت علی نے بھی کھلاڑیوں سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ورلڈ کپ جیت کر لائیں۔ کھلاڑیوں نے اپنے مہمان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Exit mobile version