عمان : (سچ نیوز ) عمان کے شہر مسقط میں ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بج کر پچپن منٹ پر شروع ہو گا۔ ہاکی کے میگا ایونٹ میں جنوبی کوریا اور میزبان عمان سے کامیابی سمیٹنے والی قومی ٹیم کا جاپان کے خلاف میچ ایک ایک سے برابر رہا۔ گرین شرٹس نے سات پوائنٹس کے ساتھ فائنل فور میں اپنی جگہ پکی کی۔ سیمی فائنل ستائیس جبکہ ٹائٹل مقابلہ اٹھائیس اکتوبر کو شیڈول ہے۔