لاہور(سچ نیوز) پاکستان شوبز کی صنعت سے وابستہ نامور اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ہمیں بھارتیوں کا رویہ دیکھ کر پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران حمزہ علی عباسی کا کہناتھا کہ پاکستانیوں سے جس قسم کا سلوک بھارت میں کیا جاتا ہے وہ افسوسناک ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بھارتی اداکار یا کھلاڑی پاکستان آیا ہے تو ہماری عوام نے اسے بے پناہ پیار و محبت دی ہے لیکن جب کوئی پاکستانی بھارت میں جاتا ہے تو اس کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے وہ ساری دنیا جانتی ہے،اسی بات پر پاکستانی قوم کو فخر ہونا چاہئے کہ وہ کتنی عظیم قوم ہیں۔ انہوں نے پی سی بی چیئر مین کے ساتھ ناروا رویئے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ اپنی سیاست کو شوبز اور کھیلوں سے الگ رکھے اور مہمانوں کی عزت کرنا سیکھے۔