راولپنڈی (سچ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا۔
ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا، اس فیصلے کے حقائق جلد سامنے آئیں گے۔واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ 7 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ہے۔