کراچی(سچ نیوز)چند دن قبل معروف ماڈل گرل منشاءپاشا کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں کو کچھ شائستگی سیکھنے کا مشورہ دیا۔ خاص طور پراُن کا اشارہ مومنہ مستحسن، ارم مانی او رصدف کنول کی جانب تھا، اور اُن کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ برپا کیا۔ بالخصوص خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری کی خواتین کو اچھے انداز میں بات کرنا سیکھنا چاہیے۔اب یہ معاملہ مزید ہنگامہ خیز ہو گیا ہے کیونکہ صدف کنول اس بات پر خاموش نہیں رہیں اور انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے منشاءپاشا کو جواباً کہا ہے کہ ”ہم آپ کو کپڑے پہننا سکھاتے ہیں آپ ہمیں بولنا سکھادو۔“ دوسرے لفظوں میں انہوں نے منشاءپاشا سے کہا ہے کہ اگر کچھ لوگوں کی گفتگو غیر شائستہ ہے تو آپ کا لباس غیر شائستہ ہے۔اس کے بعد منشاءپاشا نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے ”میرا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔ ہم سب ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ میں نے اپنے ساتھی سٹارز سے بہت کچھ سیکھا ہے، دوستوں اور سینئرز سے بھی۔ ہم ملبوسات، میک اپ،بال بنانے اور سیلفی لینے کے متعلق سیکھ رہے ہیں، تو ہمیں یہ بھی سیکھنا چاہیے کہ حقیقی دنیا کے حقیقی مسائل کے بارے میں کیسے بات کی جاتی ہے۔ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے آئیے ہم خود کو ملبوسات تک محدود نہ کرلیں بلکہ اپنی آواز کو اچھے مقصد کے لئے بھی استعمال کریں۔“