ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا نے راکھی ساونت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے ہم جنس پرست ہونے کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں ’می ٹو مہم‘ کی بنیاد رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی بھی طرح کے نشے کی عادی نہیں ہوں، نہ ہی میں سگریٹ اور شراب نوشی کرتی ہوں اور یقینی طور پر میں ہم جنس پرست بھی نہیں ہوں۔تنوشری دتا نے راکھی ساونت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں اس مردانہ انداز کی حامل اور خواتین سے نفرت کرنے والی گندی نالی کو سنبھالنے کیلئے کافی ہوں، اسی لئے بے ہودہ کردار کشی کے ذریعے مجھے خاموش کرانے کا عمل بے کار گیا ہے، ہمیں اس سنجیدہ تحریک کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے جو معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانے کی وجہ بن سکتی ہے۔