”ہم نے ایم کیو ایم کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے اور“ جہانگیر ترین کی پیشکش پر ایم کیو ایم نے کیا جواب دیا؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

”ہم نے ایم کیو ایم کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے اور“ جہانگیر ترین کی پیشکش پر ایم کیو ایم نے کیا جواب دیا؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

کراچی (سچ نیوز)ایم کیو ایم حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کرنے پر رضامند ہوگئی ، رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف اور ایم کیوایم کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہم اب یہ چاہتے ہیں کہ اپنے لئے نہ سوچیں بلکہ کراچی کے لئے سوچیں۔ کراچی پاکستان کا پاور ہاﺅس ہے اور جس طرح یہاں پر کام ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہوا ۔ ہم نے ایم کیو ایم کے ساتھ جو مذاکرات کئے ہیں اور جن جن معاملات پر ہمارا اتفاق ہوا ہے ۔ ان میں پانی اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں اور صفائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور ہمارا بنیادی منشور بھی کراچی کو سہولتیں فراہم کرنا تھا ۔ ہم کے پی کے میں ایسا بلدیاتی نظام لائے ہیں جو سب مانتے ہیں ۔ ہم اس کو سارے پاکستان میں رائنج کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جب تک طاقت نیچے منتقل نہیں ہو گی پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ۔ ہم نے ایم کیوایم کو دعوت دی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ حکومت میں شامل ہوں تاکہ عوام نے ہمیں تبدیلی کا جو ووٹ دیا ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے ۔

اس موقع ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے درمیان کراچی کے معاملات پر اتفاق رائے ہوا ہے ۔ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کا ماس ٹرانزٹ منصوبہ قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج شخصی اور جماعتی مفادات سے آگے بڑھ کر قومی مفادپر بات کی ہے اور جس کے پاس جتنا مینڈیٹ ہے اس کے پاس اتنے اختیارات ہونگے اس بات پر قانون سازی کرنے کے لئے بھی اتفاق ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اندرون سندھ پر بھی بات کی ہے اور یہ بھی طے ہوا ہے کہ سارے پاکستان میں ایک مضبوط بلدیاتی نظام ہونا چاہئے اور یہ بھی طے ہوا ہے کہ انتخابات پر جو اعتراضات ہیں ان پر ایک دوسرے کی مدد کریں گے اور آئندہ انتخابات شفاف ہوں اس لئے بھی ہر ممکن اقدامات کرنے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کل رابطہ کمیٹی کے مشاورت کے بعد تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے درمیان ایسی راہیں کھلیں گے جو پاکستان کے استحکام کاباعث بنیں گی۔ہم تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ہمارے مینڈیٹ کا بھی احترام کیا جائے ۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ سندھ کے شہری علاقے تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ یہ ہماری پارٹنر شپ ہے کہ ہم کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ۔

Exit mobile version