لاہور (سچ نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاہے کہ اعتزاز احسن نے شہبازشریف کی طرح باتیں نہیں کی لیکن ہم نے کبھی شہبازشریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ نہیں کیا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اعتزاز احسن نے شہباز شریف کی طرح باتیں نہیں کی تھیں بلکہ انہوں نے سیاسی باتیں کیں۔ ہم نے کبھی شہبازشریف سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود مسلم لیگ ن سے وزیر اعظم کے امیدوار کیلئے کہا تھا ۔ہم الزامات کی سیاست نہیں کرنا چاہتے ۔ ہم نے اعتزاز احسن کا نام صدارتی امیدوار کیلئے تجویز کیا تھا ، ان کو نامزد نہیں کیا تھا ۔