’’ہم کو گردش ایام پہ رونا آیا ، ڈاکٹر تمہیں کس بات پہ رونا آیا‘‘نوازشریف کہ شعر پر ایاز صادق آبدیدہ اور ۔۔۔

’’ہم کو گردش ایام پہ رونا آیا ، ڈاکٹر تمہیں کس بات پہ رونا آیا‘‘نوازشریف کہ شعر پر ایاز صادق آبدیدہ اور ۔۔۔

راولپنڈی (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات میں نوازشریف کی شعروشاعری ، مشاہد اللہ سے شعر سنے اور داد دی ، ایاز صادق آبدیدہ ہوگئے ۔

جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں نوازشریف اور مریم نواز سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران ایاز صادق آبدیدہ ہوگئے ۔ نواشریف کی فرمائش پر مشاہد اللہ خان نے شعر سنائے جس پر نوازشریف نے مشاہداللہ کی شاعری پر ان کو داد دی ۔ اس موقع پر مشاہد اللہ کے بیٹے ڈاکٹر افنان اللہ نے مریم نوازکو اپنی کتاب پیش کی جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے پا س کافی وقت ہے میں یہ کتاب ضرور پڑھوں گی ۔ نوازشریف نے ہسپتال میں ڈاکٹر کے رونے کا واقعہ بھی لیگی رہنماؤں کوسنایا اور کہا کہ ’’ہم کو گردش ایام پہ رونا آیا ، ڈاکٹر تمہیں کس بات پہ رونا آیا‘‘ اور یہ واقعہ سنانے کے بعد مشاہداللہ سے شعر سنانے کوکہا جس پر مشاہد اللہ نے ن کو شعرسنائے ۔

Exit mobile version