لاہور (سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کا مرکز کے بعد خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ،مفتی عبید الرحمن پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز “ کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کو مکمل سپورٹ کریں گے،خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب آزاد رکن مفتی عبیدالرحمان نے وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔نومنتخب رکن مفتی عبیدالرحمان نے کہا کہ پاکستان میں چودھری صاحبان کا بڑا مقام ہے، خاندان کی رواداری کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مفتی عبیدالرحمن کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔