کرائسٹ چرچ(سچ نیوز)کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد کے امام جمال فاودا نے کہا ہے کہ یقین نہیں آتا سفاکانہ حملے میں بچ گیا۔کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجدالنور کے امام جمال فاودا کا کہناتھا کہ فائرنگ کے دوران مسجدمیں موجودتھا،فائرنگ کے دوران دھویں سے سانس لینابھی محال تھا،حملے کے دوران ایک نمازی نے کھڑکی کاشیشہ توڑااوردیگرنمازیوں نے کھڑکی سے کودکرجان بچائی۔امام مسجد النور نے کہا کہ بائیں جانب کھڑے نمازی ایک دوسرے پرلیٹ گئے تھے،حملہ آورذراسی آہٹ پرگولیوں کی بوچھاڑکررہاتھا ، انہوں نے کہا کہ حملہ آوردوسری رائفل لینے گیاتوچھپے افرادباہرنکل آئے،باہر نکلنے والے افرادکواندازہ نہیں تھاحملہ آوردوبارہ آئےگالیکن حملہ آورنے دوبارہ آکرباہر نکلنے والے افرادکونشانہ بنایا۔
یقین نہیں آتاسفاکانہ حملے میں بچ گیا،امام مسجدجمال فاودا
یقین نہیں آتاسفاکانہ حملے میں بچ گیا،امام مسجدجمال فاودا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023