یورپی ہارٹ جرنل میں دنیا کے ممتاز سائنسدانوں کا ایک خط شائع ہوا ہے
لائپزگ(سچ نیوز)جس میں زور دے کر کہا گیا کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے کہ ہر قسم کی آلودگی بشمول فضائی آلودگی کو کم کیا جائے تاکہ لوگوں کی قلب کو صحتمند رکھا جائے ۔جرمنی، فرانس، یورپ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے سائنسدانوں نے اپنی رپورٹ میں ناقابلِ تردید شواہد پیش کئے ہیں اور کہا کہ شور اور فضائی آلودگی پوری دنیا میں ہرجگہ موجود ہے اور دل کیلئے انتہائی مضر ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم ترقی پذیراور غریب ممالک میں فضائی آلودگی نہایت گھمبیر اور تباہ کن ہے ۔اب یہ بات بھی ثابت ہوچکی ہے کہ گندی ہوا میں سانس لینا ذیابیطس، فالج اور دیگر امراض کو بھی بڑھاتا ہے ۔ دوسری جانب ماہرین نے یہ زور بھی دیا ہے کہ غریب ممالک میں بڑی عوامی ٹرانسپورٹ سکیموں کو متعارف کرایا جائے